ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولار: کووڈ سے فوت ہوئے افراد کے ورثاء کو معاوضے کے چیکس کی تقسیم

کولار: کووڈ سے فوت ہوئے افراد کے ورثاء کو معاوضے کے چیکس کی تقسیم

Mon, 10 Jan 2022 12:05:59    S.O. News Service

کولار، 10؍جنوری(ایس او نیوز؍ظہیر عالم) کووڈ میں پچھلی بار فوت ہوئے ضلع کے افراد کے ورثاء کو حکومت کی جانب سے معاوضہ کے طور پر ایک لاکھ روپئے کے چیکس تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں رنگامندر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک جلسہ منعقد کیاگیا۔صدارت کولار کے رکن اسمبلی سرینواس گوڈا نے کی۔ضلع نگران کار وزیر منی رتنا،رکن پارلیمان منی سوامی،ڈپٹی کمشنر سیلوامنی،سی ای او اور سابق وزیر ورتور پرکاش کے ساتھ کورونا کے وقت حکومت کو مالی امداد فراہم کرنے والے چند اداروں کے سربراہ بطور مہمانان خصوصی شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منی رتنانے کہا کہ ان دو سالوں میں ملک بھر میں جو کورونا کا قہر آیاہے اس میں 300سے زائد افراد کی جانیں چلی گئی۔جن افرا د کے گھروں میں موت واقع ہوئی ہے ان کے گھر والوں پر کیاگذری ہے وہ خود ہی جانتے ہیں۔رکن پارلیمان منی سوامی نے کہا کہ ملک کے اندر کووڈ کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے،اسلئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ حکومت کی طرف سے جو کووڈ ضوابط لاگو کئے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل کیاجائے۔


Share: